اقتصادی راہداری صدی کا بڑا منصوبہ، چاروں صوبوں کو فائدہ ہوگا: احسن اقبال
لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سول و فوجی ادارے اور پوری قوم اس وقت ایک پیج پر ہیں جس کے نتیجہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں‘ گڈ گورننس بہتر ہے تو اس وقت کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے‘ پاک چائنہ اقتصادی راہداری نے پاک چین کے سیاسی تعلقات کو معاشی روابط میں تبدیل کر دیا ہے وہ پیر کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں چائنہ پاکستان بزنس رائونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت اس پر سیاست کرنا ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے اس پر پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے جسے تحفظات ہیں وہ پارلیمنٹ میں آ کربات کرے۔