• news

ایک تصویر ایک کہانی

سمن آباد بسطامی روڈ پر ضلع مظفر گڑھ کا رہائشی 32سالہ نوجوان 14برسوں سے رضائیاں گدے تیار کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ غربت کے باعث 2بھائی ہی معمولی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مختلف مزدوریاں کررہے ہیں۔ میں شادی شدہ ہوں ایک بیٹا ہے۔ سردیوں کے موسم آتے ہی اس کام میں تیزی آجاتی ہے۔ گرمیوں میں شادی بیاہ کے آرڈر تیار کرتے ہیں۔ معقول مزدوری ہونے کی وجہ سے گزارہ اچھا ہو جاتا ہے۔میری خواہش ہے کہ میں اپنے بیٹے کو پڑھا لکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنائو ں وہ کوئی اچھا افسر بنے، اسے ہماری طرح محنت مزدوری نہ کرنی پڑے۔ مزدوری کرنا آسان کام نہیں ہے۔ مزدور کی زندگی میں خوشحالی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔( فوٹو گل نواز)

ای پیپر-دی نیشن