پرچہ آئوٹ آف کورس ہونے پر طلبہ کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ
لاہور(نیوز رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامیہ کے خلاف طلبا طالبات نے احتجاجی مظاہر کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے تحت لیا جانے والے امتحان میں پرچہ آئوٹ آف کورس تھا اور اس موقع پر مطالبہ کیا کہ انہیں پاس کیا جائے۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے طلبہ کے تحفظات دور کرنے کیلئے پنجاب کے دیگر صوبوں پر مشتمل اساتذہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو کہ جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔