• news

ایل ڈی اے کے آٹھ کمرشل پلاٹ ایک ارب 33کروڑ 55لاکھ میں نیلام

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام جو ہر ٹائون ‘مصطفی ٹائون اور قائد اعظم ٹائون میںواقع آٹھ کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر ایک ارب 33کروڑ55لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے - سب سے زیادہ بولی سوک سنٹر جوہر ٹاؤن میںواقع دو کنال رقبے کے پلاٹ نمبر2 کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت 25 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ40 لاکھ20ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر16کروڑ27لاکھ23ہزار روپے میں نیلام ہوا-

ای پیپر-دی نیشن