• news

پاکستان آگہی پروگرام،مقامی سکول کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ،موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) دار ارقم گرلز کالج سعید پارک راوی پل شاہدرہ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹائون‘ منہاج کالج فارویمن ٹائون شپ‘ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز گلبرگ III‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول جہانگیر پارک‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جہانگیر پارک‘ پنجاب سکول داتا نگر بادامی باغ اور فالکن ہائوس داتا نگر بادامی باغ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن