بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرکے انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے: رانا مشہود
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی نوجوان نسل کو تعلیم اور ہنر کے ہتھیاروں سے لیس کر کے انتہا پسندی اور ناراضگی کی بھینٹ چڑھنے سے بچایا جا سکتا ہے بلوچستان کے بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور ذہانت موجود ہے حکومت پنجاب بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے طلباء کو اپنے تعلیمی اداروں میں داخلوں اور وظائف ، غیر ملکی یونیورسٹیوں کے دوروں اور تعلیمی وظائف کے پروگراموں میں شامل کر کے قومی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔