وائلڈ لائف ایکٹ میں غیر قانونی شکار کی سزاؤں اور جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے غیرقانونی شکار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لئے وائلڈ لائف ایکٹ ترمیم شدہ 2007کی دفعات 21اور38کے تحت سزاؤں اور جرمانوںکی رقوم میںمزید اضافے کے لئے سفارشات تیار کرلی ہیں جس کو وزیراعلی پنجاب سے حتمی منظوری کے بعد قانون سازی کے لئے پنجاب اسمبلی بھیجا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات پنجاب خالد ایاز خان نے یہ بات جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔