قتل سمیت 30مقدمات میں اشتہاری کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف پسرور کے رہائشیوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قتل سمیت دیگر 30مقدمات میں اشتہاری کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف پسرور کے رہائشیوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ ‘ سوموار کے روز پسرور کے نواحی گائوں مالی پور کے رہائشی چوہدری فضل الٰہی کی قیادت میں اہل علاقہ نے درجنوں مقدمات میں اشتہاری بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا، اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فضل الٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکو مت کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے درجنوں مقدمات میں اشتہاری وحید مراد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے ۔ریٹرنگ آفیسر عبد اللہ سمیع طاہر کو بھی درخواست دی گئی لیکن کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا جا رہا ۔