• news

غربت کے ہاتھوں مجبور والدین تین بچوں کو سڑک پر چھوڑ کر غائب ہو گئے‘ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) غربت کے ہاتھوںمجبور والدین تین بچوں کو سڑک پر بے یارومددگار پھینک کر غائب ہو گئے۔ بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے پانچ سال ہیں۔ اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے بچوںکوسڑک سے اٹھاکرتحویل میں لے لیا ہے۔چیئرپرسن صباصادق اورچائلڈپروٹیکشن آفیسر محمدعمر کاکہناہے کہ جب تک بچوںکے والدین کی شناخت نہیں ہوجاتی بیورو بچوںکوکفالت اور حفاظت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن