سرکاری اشتہارات صرف اے پی این ایس کی رکن مطبوعات کو جاری کرنے کا فیصلہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی سیکرٹری اطلاعات صبا محسن اور پی آئی اوراﺅ تحسین علی خان نے اعلان کیا ہے کہ علاقائی اخبارات کیلئے مختص کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اس کوٹہ میں سے غیر علاقائی اخبارات کو اشتہارات جاری نہیں کیئے جائیںگے انہوں نے اے پی این ایس کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیاکہ سرکاری اشتہارات صرف اے پی این ایس کے رکن مطبوعات کو جاری کئیے جائیں گے۔سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے یہ اعلانات اے پی این ایس کی ریجنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔ یہ اجلاس کمیٹی کے چیئر مین سید محمد منیر جیلانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے علاقائی اخبارت کے نمائندوں اور اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔