• news

آسٹریلیا میں پہلی مسلمان جماعت کا قیام اگلے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

سڈنی (اے پی پی)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آسٹریلین مسلم پارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بانی دیا محمد نے کہا ہے کہ انکی جماعت آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی۔ اس جماعت کے قیام کا مقصد مسلمانوں کی آواز لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انھوں نے کہا ’یہاں بہت سی جماعتیں ہیں جو خصوصاً اسلام اور مسلمان مخالف ہیں لیکن مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی کوئی جماعت نہیں۔ آسٹریلیا میں اسلام مخالف بہت سی جماعتیں ہیں جن میں سے ایک جماعت کی حمایت ممبر پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کرتے ہیں۔43 سالہ بزنس مین دیا محمد نے پیرس حملوں کے فوری بعد جماعت کے قیام کا اعلان کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا۔ انھوں نے بتایا حالیہ واقعے کے حوالے سے آنے والے دنوں میں بہت سے سوالات اٹھائے جائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ جماعت قائم کی ہے۔ اس لیے یہ سیاسی جماعت کے قیام کا اچھا صحیح وقت ہے۔ انھوں نے پیرس حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ اسلام میں معصوم شہریوں کو ہلاک کرنا سختی سے منع ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت کبھی بھی پیرس جیسے واقعات کے بعد کسی مسلمان ملک کے خلاف جارحیت کی حمایت نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن