• news

ریحام کے سیکرٹری نے کالم کے 56 لاکھ مانگے‘ میگزین ایڈیٹرکا ٹوئٹر پیغام عمران کی سابقہ اہلیہ رقم کی تردید کرچکی ہیں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی ہفت روزہ میگزین کی ایڈیٹر رمل محی الدین نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے ریحام خان کی طرف سے برطانوی اخبار میں لکھا کالم دراصل نیوز ویک کیلئے ہی ترتیب دیا گیا تھا لیکن ریحام خان کی طرف سے حالیہ دنوں میں تعینات کیے گئے پریس سیکرٹری نے تقریباً 56لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس پر ادارے نے نہایت شائستگی سے معذرت کرلی۔ یاد رہے کہ ریحام خان کالم لکھنے کے لئے کسی قسم کی رقم کی تردید کرچکی ہیں اور برطانوی اخبار میں آرٹیکل مفت لکھا۔

ای پیپر-دی نیشن