عمر کوٹ: مسلم لیگ ن کے بلدیاتی امیدوار کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
عمرکوٹ (این این آئی) عمرکوٹ میں نامعلوم افراد نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی کی یوسی بریجی کے جنرل کونسل کے (ن) لیگی امیدوار شبیر احمد اپنی دکان پر اپنے والد کے ہمراہ موجود تھے کہ 3 نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے عمرکوٹ، میرپور خاص روڈ بلاک کردیا اور احتجاج کیا۔