طالبان کمانڈر داد اللہ کو محافظ نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا: دو کمانڈروں کا انکشاف
پشاور (رائٹرز) افغانستان میں طالبان کے نئے سربراہ ملا منصور اختر نے مخالف کمانڈر ملا داد اللہ نے محافظ کے ہاتھوں زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 2 کمانڈروں نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا محافظ نے داد اللہ پر فائرنگ کر دی تھی۔ ان کے زخمی ہونے کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔ بتایا جاتا ہے ملا داد اللہ کو زخمی ہونے پر قریبی کلینک پر لے جایا گیا۔ داد اللہ کے ترجمان نے بتایا وہ اب مخالف گروپ کے جنگجوؤں سے لڑائی میں شریک ہیں۔ محافظ کو دوسرے گارڈز نے قتل کر دیا تھا۔