• news

افغان صدر کے قریبی ساتھی کا مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ

اسلام آباد (آن لائن) افغان صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی حاجی دین محمد نے مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے، افغان وفد نے طالبان کے ساتھ امن عمل آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ افغانستان سمجھتا ہے جنگ زدہ ملک میں امن عمل کی بحالی میں اسلام آباد مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے، وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حاجی دین محمد افغان صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی ہیں جنہوں نے سرحد کے آر پار کشیدگی کی صورتحال کو کم کرنے کیلئے پشاور اور اسلام آباد کا خفیہ دورہ کیا ہے تا ہم اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے اس بات پر زور دیا ہے حاجی دین محمد کا دورہ تعزیت کیلئے تھا جب سفارتخانے کے ایک اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا حاجی دین محمد نے اے این پی کے لیڈر کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے دورہ کیا تھا تا ہم اہلکار اے این پی لیڈر کا نام بتانے میں ناکام رہا جس کے اظہار تعزیت کیلئے افغان شخصیت نے دورہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن