سردار عارف نکئی کیخلاف نااہلیت کی اپیل خارج‘ ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP-183 قصور سے عام انتخابات میں کامیاب ق لیگ کے رکن سردار عارف نکئی کو نااہل قرار دینے کے لئے ان کے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد ابراہیم کی اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔