• news

بالاکوٹ: کار دریا میں جا گری، ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

بالاکوٹ (نامہ نگار) کاغان سے مانسہرہ آنے والی تیز رفتار آلٹو کار مہانڈری کے مقام پر دریائے کنہار میں جاگری جس کے نتیجے میں ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے‘ نعشوں کو دریائے کنہار میں سے نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے بدقسمت خاندان کا تعلق کاغان سے ہے۔ واقعات کے مطابق کاغان سے مانسہرہ آنے والی آلٹو مہران گاڑی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے، مقامی و عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور امداد شاہ سے بے قابو ہو کر ٹہنڈہ مہانڈری کے مقام پر سینکڑوں فٹ بلندی سے گہری کھائی سے ہوتی ہوئی دریائے کنہار میں جاگری جس کے نتیجے میں مسماۃ شاہین بی بی زوجہ امداد شاہ‘ 7 سالہ بیٹی فاطمہ اور 5 سالہ بیٹا عدنان جاں بحق ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن