خیبرپی کے: دریائوں، خشک نالوں سے سونے کے ذرات دریافت، تلاش کیلئے غیرملکی کمپنی کو لائسنس جاری
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے کے دریائوں اور خشک نالوں میں سونے کے ذرات دریافت ہوئے ہیں۔ سونے کے ذرات چارسدہ، سوات، چترال، صوابی، نوشہرہ، کرک اور کوہاٹ میں دریافت ہوئے، چترال میں سونے کی تلاش کیلئے غیر ملکی کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب نے بتایا لائسنس تین سال کیلئے جاری کیا، اس حوالے سے کام جاری ہے۔ ذخیرہ ڈھونڈنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔