فرانس میں سکارف پہننے والی خاتون کو داخلے سے روکنے پر سٹور کے 2 ملازم برطرف
پیرس (اے ایف پی) فرانس میں ’’زارا‘‘ کے نام سے سپین کی سٹورز چین نے اپنے دو فرانسیسی ملازمین کو اس بنا پر برطرف کر دیا ہے کہ انہوں نے ہیڈ سکارف پہنے والی مسلمان خاتون کو سٹور میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ خاتون کو داخلے سے روکے جانے کے اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار اور ان سٹورز کا بائیکاٹ کیا جا رہا تھا۔ زارا فرنچ سٹورز کے سربراہ جین جیکس سالون نے کہا زارا میں اس قسم کی ذہنیت نہیں رکھی جاتی اور کسی کو بھی ایسا طرزعمل اپنانے کی ہدایت نہیں کی گئی۔