سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ایس ای 100 انڈکس34000 کی نفسیاتی حد پر بحال
کراچی +لاہور(مارکیٹ رپورٹر) پاک چین راہداری منصوبے کے لیے موٹرویز کی تعمیر کی مثبت خبروں کے باعث کراچی سٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 34000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں 26 ر ب 85 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 72 کھرب 16 ارب 3 کروڑ 36 لاکھ 19 ہزار 245 روپے ہو گئی۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 0.71 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5561.82 پر بند ہوا۔ 9 لاکھ 23 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا۔