گندم برآمد کرنے کی اجازت نہ ملنے پر فلور ملز کا ہڑتال پر غور
لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم ایکسپورٹ کی اجازت نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان کر دیا مرکزی چئیرمین نے 23نومبر کو ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجاس طلب کر لیا اجلاس میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کے دیگر مراحل پر غور کیا جائے گا ۔ مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 12لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن افسر شاہی ایک سازش کے تحت گندم ایکسپورٹ نہیں ہونے دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے لیے 120ڈالر فی ٹن کی ضرورت ہے لیکن سٹیک ہولڈرز 90ڈالر فی ٹن پر بھی گندم ایکسپورٹ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں چاروں صوبے آٹے کی پیداوار بند کریں گے اور دھرنے دیں گے۔