انٹرنیشنل مارکیٹ میں روزگار دلانے کیلئے کینیڈین کمپنی نے لاہور میں آفس کھول لیا
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں بے روزگار گریجویٹس نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں روزگار دلانے کے لئے کینیڈین بیسڈ کمپنی بزویریا ٹیکنالوجی گروپ نے لاہور میں برانچ کھول لی۔ ان خیالات کا اظہار بزویریا ٹیکنالوجی گروپ کے سی ای او نعیم عارف بٹ نے نوائے وقت کو انٹرویو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں روزگار دلانے کے لئے تربیت دینے کا کوئی ادارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹ نوجوانوں کو مڈل ایسٹ، امریکہ، کینیڈیا اور یورپ میں روزگار ملے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل اینڈ گیس، فنانس، ایڈوانس میڈیکل، فارما سیوٹیکل سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکنیکل تعلیم دیں گے۔بزویریا ٹیکنالوجی گروپ کی ایس اے پی، سسکو، مائیکرو سافٹ، اوریکل، پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ایفیلشن ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق تعلیم دی جائے تو ملک کے بے شمار بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملے گا ۔