’’خدا کرے وہ مر گیا ہو‘‘ عبدالحمید کیلئے اسکی بڑی بہن کے جذبات میں اسکی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، والد
برسلز (نیوز ڈیسک) پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید عبود سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اسکی جہادی سرگرمیوں اور مختلف ایجنسیوں کے بلجیئم میں جہاں وہ رہتے ہیں آئے روز چھاپوں سے تنگ گھر والوں نے عبدالحمید سے لاتعلقی اختیار کرکھی تھی۔ عبدالحمید کی بڑی بہن یاسمینہ نے برسلز میں بتایا کہ بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں خدا کرے عبدالحمید واقعی مر گیا ہو۔ ہم نے پچھلے برس شام میں فضائی حملوں کے دوران عبدالحمید کے مارے جانے کا سنا تھا تو ہمیں بہت سکون ملا تھا۔ عبدالحمید کے والد عمر عبود نے بتایا کہ عبدالحمید نے پورے گھر کی عزت خاک میں ملا دی۔ اس نے چھوٹے بھائی 13 سالہ یونس کو بھی شام میں بلایا میں کبھی اس کی شکل دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتا۔