ہاکی فیڈریشن کیلئے7کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ،وزیر اعظم نے منظوری دیدی
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے قومی کھیل ہاکی کی مالی مشکلات اور انٹرنیشنل مقابلوں میں قومی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں 7کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے جس کے تحت ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات دور کرنے سمیت انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے 7کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔