• news

اقتصادی راہداری‘ خیبر پی کے روٹ کے حوالے سے سروے کا آغاز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر کی فضل الرحمن سے ملاقات‘ بریف کیا

ڈیرہ اسما عیل خان (نامہ نگار) وفاقی حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری میں خیبر پی کے کے روٹ کے حوالے سے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان سے گذشتہ روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر برائے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور عبد الصمد خان نے ملاقات کی۔ سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مولانا کو بتایا گیا خیبر پی کے میں معروف تجارتی راہداری کے حوالے سے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ عبدالخیل میں فضل الرحمان سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیرہ کے حکا م نے بھی ملاقات کی اور انہیں علاقے میں اس حوالے سے این ایچ اے کے کام کے حوالے سے بریف کیا۔ فضل الرحمان کو بتایا گیا پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے صوبہ پنجاب میں فتح جنگ سے خیبر پی کے میں یارک تک کے علاقے کے لئے کنسلٹنسی فرم کی جانب سے سروے آخری مراحل میں ہے۔ عبدالصمد خان نے فضل الرحمان کو بتایا اس اہم روٹ پر متعدد ٹیمیں کام کررہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر فتح جنگ سے رمک تک کے علاقے میں سروے کو رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن