دفعہ 144 کی خلاف ورزی مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کے کارکنوں پر میانوالی کے 12 تھانوں میں مقدمات درج، عمران پر نہیں ہوا: پولیس
میانوالی (نامہ نگار) ڈی پی او میانوالی کے پی آر او اقبال خان نے بتایا ہے کہ عمران پر مقدمہ درج نہیں ہوا بلکہ پی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں اور مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنوں پر میانوالی کے مختلف تھانوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ان تھانوں میں تھانہ موسی خیل، چھدرو تھانہ واں بھچراں، تھانہ ہرنوالی، تھانہ پپلاں، کندیاں، میانوالی سٹی تھانہ، تھانہ صدر میانوالی، تھانہ پائی خیل، تھانہ دادو خیل، تھانہ کمرمثانی اور تھانہ عیسیٰ خیل شامل ہیں۔