پھیپھڑوں کے دائمی مرض سی او پی ڈی کا عالمی دن منایا گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) دنیا بھر میں پھیپڑوں کے دائمی مرض سی او پی ڈی کا دن منایا گیا۔ پوری دنیا میں 21کروڑ سے زائد لوگ اس کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد69 لاکھ سے زائدہے۔ 2020ء تک یہ مرض اموات کی تیسری بڑی وجہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض سینہ ڈاکٹر کامران چیمہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔