• news

فیسکو کی مجوزہ نجکاری کیخلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مظاہرے

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) محکمہ بجلی کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی فیصل آباد کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام تمام ملک میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کمیشن نے خود اپنی رپورٹ میں اس کمپنی کو ملک کی سب سے زیادہ منافع بخش اور آمدنی والی کمپنی قرار دیا ہے حکومت ناکام تجربہ سے سبق نہیں سیکھتی کارکنوں نے احتجاجی ریلیاں نکال کر لاہور پریس کلب چوک پر کئی گھنٹے دھرنا دیا اس سے یونین کے نمائندگان بمعہ بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد مرکزی جنرل سیکرٹری آئی اے رحمان ماہر عابد حسن منٹو جواد احمد نے بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن