جموں: غلطی سے سرحد پار کرنے والا پاکستانی بزرگ قیدی کوٹ بھلوال جیل میں پراسرار طور پر جاں بحق
جموں (اے این این) مقبوضہ جموں کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں ایک اور 70سالہ پاکستانی شہری پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں غلطی سے سرحد عبور کرنے والا ایک اور بزرگ پاکستانی شہری 70سالہ محمد اشرف ولد عنایت پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہناہے کہ محمد اشرف کو قابض فوج کے اہلکاروں نے آر ایس پورہ ورکنگ بائونڈری کے قریب سے گرفتار کرکے کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیاتھاجہاں وہ علیل ہونے کے بعد انتقال کر گیا۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی مقبوضہ جموں کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے متعدد پاکستانی شہریوں کو شدید تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔