حافظ آباد: الیکشن کمشن نے ہسپتال کو پولنگ سٹیشن بنا دیا، فوری طبی امداد نہ ملنے سے دل کا دورہ پڑنے والا مریض چل بسا، لواحقین کا احتجاج
حافظ آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے ہسپتال میں پولنگ سٹیشن بنادیا ٗ50 سال کا شخص دل کا دورہ پڑنے سے فوری طبی امداد نہ ملنے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے حلقہ این اے 102 میں علاقہ کے واحد ہسپتال کو پولنگ سٹیشن کا درجہ دے کر اوپی ڈی بند کردی گئی ۔ ایک 50 سالہ شخص کو دل کا دورہ پڑا تواس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا تاہم او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے مریض کو طبی امداد نہ مل سکی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہارگیا۔علاقہ مکینوں اور ڈاکٹروں نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ہسپتال کو پولنگ سٹیشن بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔