معمر شخص گدھے‘ ایک بھینس پر بیٹھ کر ووٹ ڈالنے آیا 110 سالہ خاتون پوتے کے سہارے پولنگ سٹیشن پہنچی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) ووٹ کی قدر و قیمت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ نارنگ منڈی کی یونین کونسل مہتہ سوجا کے گائوں ماڑی خورد کا 80 سالہ بزرگ طالب حسین مغل سواری نہ ملنے کے باوجود اپنے گدھا پر بیٹھ کر پانچ کلومیٹر سفر طے کرکے پولنگ سٹیشن پہنچا جہاں اس نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے۔ اس کی اہمیت سے انکار نہیں۔ ہمارا پولنگ سٹیشن دوسرے گائوں جئے سنگھ والا میں بنایا گیا۔ ضعیفی کے باعث اتنا سفر کرنا مشکل تھا اور ووٹ کاسٹ کرنا ضروری تھا جس پر مجبوراً اپنے گدھا پر بیٹھ کر پولنگ سٹیشن پہنچا۔ علاوہ ازیں محلہ شریف پورہ کی صدیوں کی بہاریں دیکھنے والی 110 سالہ خاتون نے بھی اپنے پوتے کے سہارے پولنگ سٹیشن پہنچ کر ووٹ کاسٹ کیا اور امیدواروں نے ووٹروں کیلئے گاڑیوں کا بندوبست کر رکھا تھا۔ علاوہ ازیں ایک شخص اپنی معذور بیوی کو ووٹ ڈالنے کیلئے اٹھا کر لایا۔ علاوہ ازیں ایک اور علاقے میں ایک شخص بھینسے پر سوار ہوکر ووٹ ڈالنے آیا۔ ایک شخص اپنی معذور بیوی کو ووٹ ڈالنے کیلئے اٹھا کر لایا۔