• news

تھرپارکر: ایک پولنگ سٹیشن پر جیالی کے بیلٹ پیپرز پر سرعام ٹھپے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

تھرپارکر (این این آئی) تھرپارکر میں ایک ایسی دبنگ خاتون بھی سامنے آئی ہے جو سرعام من پسند امیدوار کے لئے بیلٹ پیپرز کو پکڑ کر ٹھپے لگاتی رہی۔ اس خاتون کو کوئی روک نہ پایا جبکہ پولیس نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا اور خاموشی تماشائی بنی رہی۔ پیپلزپارٹی کی یہ جیالی درجنوں مہریں لگانے کے بعد نو دو گیارہ ہو گئی۔ تھرپارکر کے علاقے مٹھریو جان میں ایک ایسی خاتون بھی منظر عام پر آئی جسے نہ پولیس کا ڈر تھا اور نہ ہی میڈیا سے کوئی ہچکچاہٹ۔ موصوفہ پیپلزپارٹی کی جیالی اور اپنے امیدوار ارباب علی کی زبردست حامی ہیں۔ بیلٹ پیپر لے کر ٹھپے پر ٹھپہ لگاتی اس دبنگ پارٹی ورکر کے ساتھ ایک مددگار بھی تھی جو ٹھپے لگانے میں بھرپور مدد کرتی نظر آئی۔

ای پیپر-دی نیشن