• news

جلال پور بھٹیاں میں الیکشن سے پہلے الیکشن آزاد امیدوار’’ٹاس‘‘ پر کامیاب

جلال پور بھٹیاں (آن لائن) جلال پور بھٹیاں میں مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی نے الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کرا دئیے، جنرل کونسلر کے دو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ٹاس پر ہوا، ہارنے والا امیدوار دستبردار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جلال پور بھٹیاں کے وارڈ نمبر پانچ میں ٹاس پر الیکشن کا فیصلہ ہو گیا۔ مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے شاہد حسین بھٹی اور ایم پی اے اسد اللہ آرائیں نے اپنے جنرل کونسلر کے مقابلے میں اترنے والے آزاد امیدوار کو ٹاس پر منا لیا لیکن لیگی امیدوار کو ٹاس راس نہ آیا اور وہ ہار گیا۔ آزاد امیدوار اعجاز بھٹی کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ڈھول بجنے لگا اور جیت کا جشن شروع ہو گیا۔ خوشی کی اس گھڑی میں مٹھائی بانٹی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن