• news

شیخوپورہ: ووٹ کا حق نہ ملنے پر خواجہ سراﺅں کے احتجاجی ٹھمکے

شیخوپورہ (آئی این پی) شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر ووٹ کا حق نہ ملنے پر خواجہ سراﺅں نے ٹھمکے لگاتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہیں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔ گزشتہ روز شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ووٹ کا حق نہ دیئے جانے پر خواجہ سراﺅں نے ایسا احتجاج کیا کہ دیکھنے والے مدہوش ہوگئے۔ خواجہ سراﺅں نے حکومت کے خلاف نعرے لگانے کیساتھ ساتھ ”ٹھمکے“ بھی لگائے۔ خواجہ سراﺅں نے موقف اختیار کیا کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہیں، اس لئے ہمیںبھی ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے، اس کے ساتھ ہی ہمارے لئے الگ قطار کا بندوبست بھی کیا جائے کیونکہ نہ ہی مرد اپنی قطار میں جگہ دیتے ہیں اور نہ ہی خواتین ہمیں اپنی قطار میں کھڑا ہونے دیتی ہیں۔
احتجاجی ٹھمکے

ای پیپر-دی نیشن