مقبوضہ کشمیر : آسیہ اندرابی پھر گرفتار‘ تحریک آزادی میں شدت لانے کیلئے لائحہ عمل ضرروی ہے : میراعظ
سرینگر (اے این این + کے پی آئی ) دختران ملت کی سربراہ آسےہ اندرابی کو پھر گرفتار کر لےا گےا ہے ، حریت کانفرنس(ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے وادی کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی میں شدت پیدا کرنے کیلئے وقت کی اشد ضرورت ہے کہ متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اوروقت آگیا ہے کہ تحریک نواز، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور سماج کے دیگر شعبہ جات مل جل کر اس کا کوئی توڑ تلاش کریں۔میرواعظ کے مطابق صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے اوراب مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہااب ردعمل کی سیاست ترک کرنے کا وقت قریب آن پہنچا ہے ۔ریاستی عوام پر مصائب اور مشکلات کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ میرواعظ نے کہامیری گیلانی صاحب ، محمد یاسین ملک سمیت سبھی قائدین اورسماج کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد سے گذارش ہے کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ہم متفق ہوکر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ استعمار کو مزید خون بہانے سے روکا جائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے سربراہ علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے پولیس سربراہ کے اس بیان کہ احتجاج کرانے والوں کو سبق سکھایا جائے گا کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ علی گیلانی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ، انسداد دہشت گردی قانون یا دہشت گردی کی روک تھام جیسے کالے قوانین کا اطلاق آج پہلی بار نہیں ہورہا، بلکہ پہلے یہ ہتھکنڈے جموں کشمیر میں نصف صدی سے آزمائے جارہے ہیں۔حریت لیڈران کو جیلوں میں نظربند کرکے حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ یہاں کسی ظلم وتشدد کے خلاف کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آئے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی کی بار بار گرفتاری سیاسی انتقام گیری ہے ¾ بی جے پی حکومت کے برسرار اقتدار آتے ہی ظلم کی راتیں سیاہ اور عوام کش راج شروع ہوچکا ہے ¾دنیاکے انصاف پسند حلقے کشمیریوں کو اپنا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بھارتی سرکار نے ہجرت کرنے والے کشمیری پنڈتوں پر نوازشات کی بارش کی کرتے ہوئے سرکاری نوکریوں اور رہائشی کوارٹروں کی تعمیر کےلئے920کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
میرواعظ