• news

قصور جنسی سکینڈل: دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل میں ملوث ملزمان کی جانب سے ان کے خلاف درج مقدمات میں سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔ ملزمان نے اپنی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھاکہ ان کے خلاف درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل کر دی ہے حالانکہ ان پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان سے عوام الناس میں کسی قسم کی دہشت نہیں پھیلی تھی۔ فاضل عدالت نے ملزمان کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی کو جنسی طور پر ہراساں کرنا دہشت گردی کے زمرے میں ہی آتا ہے۔ ملزمان نے مذکورہ قبیح عمل بڑے پیمانے پر کیا تھا جس کی وجہ سے بیسیوں خانداں خوف میں مبتلا ہو گئے تھے ۔
مسترد

ای پیپر-دی نیشن