• news

ٹڈاپ سکینڈل کیس: یوسف گیلانی، امین فہیم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی (آئی این پی) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ سکینڈل کیس کے 21مقدمات میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ سکینڈ کیس کے اکیس مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما امین فہیم کی جانب سے ایک روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ ملزمان پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ٹڈاپ کیس

ای پیپر-دی نیشن