سیدوالا میں کپڑے استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دلہن جاںبحق
سیدوالا(نامہ نگار) سید والا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نئی نویلی دلہن جاںبحق ہو گئی۔ نواحی گاﺅں واں مکھن کے رہائشی پنجاب پولیس کے اے ایس آئی رائے اللہ داد کھرل کی 20 سالہ بیٹی ارشاد بی بی گزشتہ روز گھر میں کپڑے استری کر رہی تھی اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گئی۔ متوفیہ کی شادی کچھ عرصہ قبل اسی گاﺅں کے رہائشی انظمام نامی نو جوان سے ہوئی تھی مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی جسے مقامی قبرستان دفنا دیا گیا ۔
دلہن جاںبحق