وزیراعظم سے واپڈا یونین کے عہدیداروں کی ملاقات ہڑتال ختم کر دی
اسلام آباد، فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک پاور یونین کے وفد نے ملاقات کے بعد ہڑتال کی کال ختم کردی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے واپڈا یونین کے ارکان نے ملاقات کی، یونین نے واپڈا کی نجکاری پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرانے پر واپڈا یونین نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ ملاقات کرنے والوں میں واپڈا یونین کے رہنما خورشید احمد ‘ عبدالطیف نظامانی اور محمد رمضان اچکزئی شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف‘ وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر بھی موجود تھے۔اس سے قبل واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف فیصل آباد، بورے والا اور ننکانہ میں جمعرات کو بھی احتجاج کیا گیا۔ فیصل آباد میں پندرھوےں روز بھی فےسکو کے آٹھ اضلاع مےں فےسکو کی نجکاری کے خلاف ہزاروں مزدوروں، انجےنئرز اور افسروں نے بھر پور احتجاج کےا، دھرنے دےئے، نعرے بازی کی۔ ہائےڈرو ےونےن فےسکو اور انجےنئرز اےسوسی اےشن کی زےر قےادت فےسکو ہےڈکوارٹر پہنچےں۔ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
واپڈا/ ہڑتال