• news

دہشت گردی کیخلاف جنگ کامیاب ہو رہی ہے‘ ترقی و استحکام کا نیا دور شروع ہو گا : صدر ممنون

کراچی (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہادر عوام اور مسلح افواج کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیاب ہورہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں ترقی اور استحکام کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں مختلف علوم و فنون میں مہارت رکھنے والے نو جوانوں کی ذمہ داری بہت اہم ہوگی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات کراچی میں پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور نسٹ کے 72 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آج تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے چند گمراہ عناصر تشدد کے ذریعے قوم پر اپنی غیر حقیقی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں ان عناصر نے تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے بے پناہ نقصان پہنچایا ہے ان کی سرکوبی کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت تھی، حکومت پاکستان یہ قدم اٹھا چکی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مسلح افواج اور قومی سلامتی کے ادارے نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کی بدامنی نے بھی قوم بہت دکھ پہنچایا ہے تاہم میں قوم کو خوش خبری دیتا ہوں کہ برے دن ختم ہو رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ قوم اس اہم موقع پر قومی اداروں کی پشت پر کھڑے ہو جائیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے فعال ہوتے ہی ملک میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ¾ نئی ٹیکنالوجی آئے گی، نئی صنعتیں لگیں گی اور روزگار نئے ذرائع پیدا ہوں گے۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کا انحصار بیرونی دنیا پر ختم ہو جائے۔ اس مقصد کے لئے ہمارے نوجوانوں جدید ٹیکنالوجی مہارت حاصل کرنی چاہئے۔ صدر مملکت مے کہا کہ کوئی ملک اس وقت ترقی نہیں کرسکتا کب تک خواتین اس کی ورک فورس کا حصہ نہ بنے۔ اس لئے ضروری ہے کہ خواتین بھی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں، اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ خاطر میں نہ لائیں۔ اس موقع نسٹ کے ریکٹر انجینئر محمد اصغر اور پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے کمانڈنٹ ڈاکٹر نصر اکرام نے بھی خطاب کیا۔
صدر ممنون

ای پیپر-دی نیشن