• news

الیکشن کمشن نے بے ضابطگیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا‘ یہ جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں: چودھری سرور

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی بے ضابطگیوں کا ”نیا ریکارڈ“ قائم کردیا۔ الیکشن کمشن کی نااہلیاں ملک میں جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں‘ ہم نے پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتے ہیں موجودہ الیکشن کمشن اور پنجاب کے بیورو کریسی کی نگرانی میں شفاف انتخابات نہیں صرف ”الیکٹرول فراڈ“ ہو سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے امیدواروں اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے میں حکمرانوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جھوٹے مقدمات بھی ہمارے لوگوں کے خلاف ہی درج کروائے جا رہے ہیں۔
چودھری سرور

ای پیپر-دی نیشن