• news

مالی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے پہلی سہ ماہی میں حوصلہ افزا نتائج نہ مل سکے: تھنک ٹینک

لاہور(کامرس رپورٹر) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے بجٹ 2015-16کی پہلی سہ ماہی پر ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تسلسل سے جاری کچھ مسائل کی موجودگی کی وجہ سے اور وزارت خزانہ کی طرف سے مالی خسارے کو کنٹرول میں لانے کیلئے پہلی سہ ماہی کے نتائج کچھ حوصلہ ا فزا نہیں ہیں۔ پہلی سہ ماہی کیلئے مالی خسارے کا ہدف جو آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق سے طے کیا گیا تھا تین سو چھ ارب روپے کا تھا لہذا یہ بہت کم یعنی بائیس ارب روپے کی رقم سے تجاوز کیا لیکن اس کے باوجود مالی خسارے کو بڑی مشکل سے قابو کیا گیا۔حقائق نامہ کے مطابق ٹیکسوں کی وصولی مقررہ ہدف سے 16ارب روپے کم رہی اگرچہ پچھلے سال اس دورانیہ کی نسبت ٹیکسوں کی وصولی بہترہے ۔جہاں تک دفاعی اخراجات کا تعلق ہے آئی پی آرکی فیکٹ شیٹ کے مطابق یہ خدشہ تھا کہ یہ اخراجات آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بڑھ جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن