ایف بی آر نے اسلام آباد، فیصل آباد اور حیدرآباد کے چیف کمشنران لینڈ ریونیو تبدیل کر دیئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو ڈویژن میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ حیدر آبادکے چیف کمشنر تبدیل کر دیئے گئے۔ گریڈ 21 اور 20 کے 6 افسروں کو تبدیل کردیا گیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ21 کے افسر میاں سعید اقبال ڈی جی بی ٹی بی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ میاں سعید اقبال چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او اسلام آباد تھے۔ فیصل آباد اور حیدر آبادکے آر ٹی او دفاتر کے چیف کمشنرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے افسر تسنیم رحمان کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او لاہور‘گریڈ21 کے افسر سید ایاز محمود کو چیف کمشنر ایل ٹی یوکراچی تعینات کر دیاگیا۔ گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر محمد اقبال جو اس وقت سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے معاون خصوصی کے طور پرکام کر رہے تھے۔ تو ممبر (ایس پی) ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔