• news

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار‘ پاکستان سے کرکٹ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے سے انکار

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بھارت نے نیوٹرل مقام پر کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر پی سی بی چیئرمین شہر یار خان کے بیانات سے تنگ آ گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سیریز بھارت میں ہی ہوگی نیوٹرل مقام پر سیریز نہ کھیلنے کی کئی وجوہات ہیں ، ہمیں معلوم ہے پاکستانی ٹیم بھارت میں کہاں کہاں آسانی سے کھیل سکتی ہے۔ روز روز پی سی بی چیئرمین شہر یار خان کی جانب سے بیانات تبدیل ہو رہے ہیں اور میں شہر یارخان کے بیانات سے تنگ آ چکا ہوں۔ حکومت پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ششانک منوہر کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے جس میں سیریز کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ اگلے ماہ نیوٹرل وینو امارات میں ہونے والی پاکستان بھارت سیریز کے حوالے سے تحریری طور پر اور آفیشلی طور پر جواب دے تاکہ ہم اپنی حکومت کو اس بارے میں بتا سکیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز سیریز کی حمایت کررہے ہیں۔ مین نے کہا کہ ہمیں منانے کی ضرورت نہیں سیریز کے لیے بی سی سی آئی کو تیار کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن