میانوالی: پریذائیڈنگ افسر پر برتری کے 2 ووٹ پھاڑ کر ہرانے کا الزام ریٹرننگ افسر نے انکوائری کا حکم دیدیا
میانوالی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی میانوالی کے وارڈ 12 کے جنرل کونسلر کے پی ٹی آئی کے امیدوار اورنگ زیب خان سوانسی کو ہارتے دیکھ کر پریذائیڈنگ افسر نے اس کی برتری کے دو ووٹ پھاڑ ڈالے۔ اورنگ زیب خان اور عمر دراز شروانی کے ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی کی جارہی تھی۔