ملکوال: یونین کونسل نمبر69 کا نتیجہ جاری نہ کرنے پر آزاد امیدوار عارف پوری کا ریٹرننگ افسر کے دفتر کے سامنے احتجاج
ملک وال (نامہ نگار) تحصیل ملکوال کی یونین کونسل نمبر 69 رکن کے نتائج کا اعلان تاحال نہ ہو سکا۔ آزاد امیدوار محمد عارف پوری نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ فتح کا دعویٰ اور دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور ایم این اے پر بھی الزامات لگائے گئے۔