انسانی جسم میں دہی توانائی کا موثر ترین ذریعہ ہے:ماہرین طب
لاہور (اے پی پی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دہی میں موجود بیکٹیریا انسانی جسم میں صحت خراب کرنے والے بیکٹریوں کا خاتمہ کرتے ہیں اور دہی توانائی کا موثر ترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جسم کے مدافعتی نظام کو درست کرنے کے لئے اور معدے کی تیزابیت کے خاتمے سمیت ٹھنڈک کے احساس کے لئے دہی کا استعمال اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔