جوز بٹلرون ڈے میں انگلینڈ کے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے میچ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ۔ انہوںنے دبئی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں میں46گیندوں پر سنچری بنائی جس میں 8چھکے اور 8چوکے شامل تھے ۔ انہوںنے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے ،اس سے قبل وہ 61گیندوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ 66گیندوں پر سری لنکا کے خلاف سنچری بنا چکے ہیں۔