وزارت خارجہ پاکستانی مشنز میں بے قاعدگیاں لاکھوں روپے کی ٹپ دی گئی‘ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں وزارت خارجہ، پاکستانی مشنز میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق صدر، وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے دوران 5 ملین روپے کی ٹپس دی گئیں۔ وزارت خارجہ اور جدہ میں پاکستانی قونصل خانے نے قواعد کے خلاف ٹپس دیں۔ پاکستانی مشنز اور پی آئی اے کے ملازمین کو ٹپس نہیں دی جاسکتیں۔ ٹپس کی رقم چیف آف پروٹوکول کو دی گئی۔ آڈیٹر جنرل کی 2014-15 کی رپورٹ گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کی گئی۔ بیرونی دوروں میں ٹپ دینا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ اہلکاروں کو دس کروڑ روپے اور چار لاکھ ریال خلاف ضابطہ ٹی اے، ڈی اے دیا گیا۔ جدہ میں خلاف ضابطہ نجی تنظیم کو سوا کروڑ روپے دئیے گئے۔
آڈیٹر جنرل رپورٹ