• news

پیرس میں رواں ماہ عالمی موسمیاتی کانفرنس ضرور ہوگی: فرانسیسی سفیر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورینس نے کہا ہے کہ پیرس حملوں میں صرف فرانسیسی شہری ہلاک نہیں ہوئے ان حملوں میں 19 ملکوں کے باشندے بھی مارے گئے سفارت خانہ میں پیرس میں منعقد ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے سلسلے میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس کے لئے دکھ اور مشکلات کی اس گھڑی میں پاکستانی دوستوں نے جس ہمدردی کا اظہار کیا ہے اس سے میں بہت متاثر ہوئی ہوں‘ پیرس حملوں میں جن ملکوں نے اظہار افسوس اور ہمدردی کی ہے میں ان کی شکر گزار ہوں۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے بہت نقصان پہنچا ہے ہم پاکستان ‘ فرانس روس‘ لبنان اور مالی میں دہشت گردی کے واقعات میں مارے جانے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ہمارے صدر نے چند روز قبل یہ اعلان کیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے ہمیں اپنا کام کرتے رہنا چاہئے ہمیں فرائض معمول کے مطابق انجام دینا چاہvیں اس لئے پیرس میں عالمی موسمیاتی کانفرنس ضرور منعقد ہوگی‘ بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کانفرنس سے ہمیں حوصلہ اور امید ملے گی۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ اس وقت کرہ ارض کا مستقبل خطرے میں ہے ہماری موسمیاتی کانفرنس میں ایک سو ملکوں کے سربراہ شریک ہوں گے گیارہ دنوں بعد پیرس کانفرنس میں شریک یہ لیڈر فیصلہ کریں گے کہ ہماری آنے والی نسلوں کےلئے یہ کرہ ارض اس حالت میں موجود ہو تاکہ وہ اس میں زندگی بسر کر سکیں۔ اس کانفرنس کی تیاری میں تمام دوستوں نے ہماری مدد کی ہے ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت ہی زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اس لئے ہمیں توقع ہے کہ پاکستان پیرس کانفرنس میں اہم کردار ادا کرے گا پیرس کانفرنس سے یہ واضح ہوگا کہ ساری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
فرانسیسی سفیر

خ

ای پیپر-دی نیشن